قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کیلئے خاص کاکروچ تیار

Calender Icon پیر 31 اگست 2026

آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کےلیے کائیبورگ کاکروچ(The cyborg cockroach) تیار کرلیے۔

محققین کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کرکے دور سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جب کہ قریبی فاصلے سے 95 فیصد رہی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کا امام الحق کی مبینہ جعلی انجری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا فیصلہ

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انہیں زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔