سوشل میڈیا کی کمائی اور اکاؤنٹ پر جھگڑا، بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو مبینہ طورپر قتل کردیا

Calender Icon بدھ 2 ستمبر 2026

گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا(social media) سے ہونے والی کمائی اور اکاؤنٹ پر جھگڑے کے دوران بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو مبینہ طورپر قتل کردیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے آلہ قتل چھری برآمد کرلی گئی ہے، عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

مزیدپڑھیں:نادرا نے پاک آئیڈینٹیٹی ایپ کا نیا ورژن لانچ کردیا، کئی نئی سہولیات شامل

تفتیشی افسر کے مطابق دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتی تھیں جبکہ گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کی لین دین کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہواجس دوران بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔