پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

Calender Icon بدھ 2 ستمبر 2026

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج (Results)کا اعلان کردیا۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے بورڈز نے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

نتائج کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا، جبکہ 53 فیصد سے زائد طلبہ امتحان پاس کرنے میں ناکام رہے۔

لاہور بورڈ کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ و طالبات اپنے نتائج متعلقہ ذرائع سے چیک کرسکتے ہیں۔

ملتان

دوسری جانب ملتان بورڈ نے بھی نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا، مجموعی کامیابی کی شرح 52.11 فیصد رہی۔

مزیدپڑھیں:امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا

ملتان بورڈ کے تحت نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار 675 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 73 ہزار 301 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

اعداد و شمار کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 20 ہزار 213 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 65 ہزار 911 امیدوار کامیاب ہوئے، یوں سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 54.79 فیصد رہی۔

ہیومینیٹیز گروپ میں 14 ہزار 795 امیدوار نے امتحان دیا، جن میں سے 5 ہزار 132 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 34.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کمپیوٹر سائنس ٹیکنالوجی گروپ میں کامیابی کی شرح 39.98 فیصد، ایگریکلچرل سائنس ٹیکنالوجی گروپ میں 25.75 فیصد، فیشن ڈیزائننگ ٹیکنالوجی گروپ میں 32.78 فیصد اور ہیلتھ سائنسز ٹیکنالوجی گروپ میں کامیابی کی شرح 39.14 فیصد رہی۔

ملتان بورڈ کے مطابق ڈیف اینڈ ڈمب امیدواروں کی کامیابی کی شرح سب سے زیادہ رہی، جو 98.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔