عوام پرپٹرول بم گراد یا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نیوٹیفکیشن جاری

Calender Icon بدھ 2 ستمبر 2026

اسلام آباد ،حکومتِ پاکستان کے منسٹری آف انرجی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت مصنوعات کی ایکس ڈیوٹ قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ انرجی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 2.29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343.87 روپے سے بڑھ کر 346.16 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن

دوسری جانب، ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 1.11 روپے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 370.92 روپے سے بڑھ کر 372.03 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی نظرِ ثانی شدہ قیمتوں کا باضابطہ اطلاق 3 ستمبر 2026 کیلئے ہو گا۔