نئی آٹو پالیسی، 800 سی سی ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 30 فیصد کرنے کی تجویز

Calender Icon بدھ 9 ستمبر 2026

نئی آٹو پالیسی 2026-31 کا حتمی مسودہ سامنے آ گیاہے جس میں 1800سی سی سے زائد ہائیبرڈ گاڑیوں کی درآمدپر آئندہ 5 سال میں ٹیکس 20 فیصد کمی کی تجویزدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 1801سی سی سے زائدکی ہائیبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 5 سال میں مرحلہ وارکم کر کے30 فیصدکرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جبکہ 1501سے1800 سی سی تک ہائیبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار 20 فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے۔

851 سے1000 سی سی تک ہائیبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وارکم کر کے 30 فیصد ، 800 سی سی تک ہائیبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار50 سے کم کر کے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔

مزید پڑھیں:ٹھٹھہ، ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دستاویز کے مطابق ہائیبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی آئندہ 5 سال میں 30 سے کم کرکے 15 فیصد کی جاسکتی ہے، ہائی لائٹ کمرشل گاڑیوں پرآئندہ 5 سال میں 60 سے کم کرکے 30 فیصد کی جاسکتی ہے۔ہائی برڈ بسوں پر آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 30 سے کم کر کے 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔