سکیورٹی فورسز کی بلوچستان(Balochistan) میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی کر کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
مزیدپڑھیں:کراچی، ٹھیکیدار کی غفلت، سڑک پر الٹے اسٹاپر لگا دیے، متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ
ذرائع کے مطابق فورسز نے کامیابی سے نشانہ بنا کر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔













پیر 14 ستمبر 2026 

