تاجر برادری کا فیصل آباد ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ

Calender Icon پیر 14 ستمبر 2026

فیصل آباد(Faisalabad) کی تاجر برادری نے فیصل آباد شہر کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
تاجر برادری نے عوامی مسائل کے حل، بہتر گورننس اور انتظامی اصلاحات کیلئے فیصل آباد کو صوبائی حیثیت دینے پر زور دیا۔

فیصل آباد کی تاجر برادری نے اسلام آباد کو خود مختار انتظامی یونٹ یا صوبائی حیثیت دینے کے اقدام کا بھی خیر مقدم کیا۔

تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں کسی بھی نئے انتظامی نظام کے نفاذ سے قبل فیصل آباد ڈویژن کو صوبہ بنایا جائے، حکومتیں اور سیاسی چہرے بدلتے رہے لیکن عوامی، شہری اور ضلعی مسائل کا مؤثرحل نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک آگے نکل گئے اور ہم انتظامی ناکامیوں کے باعث پیچھے رہے، حکمرانوں اور چہروں کی تبدیلی سے مسائل حل نہیں ہوں گے اس لئے موجودہ انتظامی نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

مزیدپڑھیں:واٹس ایپ نے سٹیٹس فیچر میں اہم سہولت متعارف کرا دی

تاجر برادری کا کہنا تھا کہ بہتر گورننس کیلئے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے اور انتظامی یونٹس کو مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، بہتر گورننس کیلئے اختیارات عوام کے قریب اور انتظامی یونٹس کو مؤثر بنانا ہوگا۔

تاجر برادری کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن کو صوبائی حیثیت ملنے سے عوام کو بہتر نمائندگی اور مسائل کا فوری حل میسر آئے گا۔