نکاح پر اربوں روپے کی جیولری؟ ماہ نور صفدر کے شاہانہ برائیڈل لُک کی تفصیلات جانیں

Calender Icon پیر 14 ستمبر 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz) کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کا عروسی لُک سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ماہ نور صفدر نے اپنی زندگی کے خاص دن کیلئے روایتی مگر نفیس انداز کا انتخاب کیا جس میں آئیوری عروسی لباس، ڈائمنڈ جیولری، ہلکا میک اپ اور کھلے بال نمایاں رہے۔


لباس کی تفصیلات:

نکاح کیلئے ماہ نور صفدر نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اظہر کا تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

دلہن نے بھاری رنگوں کے بجائے ہلکے اور کلاسک آئیوری رنگ کا انتخاب کیا جس نے نکاح کی نجی اور سادہ تقریب کیلئے ان کے لُک کو مزید نفیس بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Frizzy Picks Magazine (@frizzypicks)


میک اپ کس نے کیا؟

ان کا برائیڈل میک اپ لاہور سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ سحرش نے کیا۔ دلہن کیلئے نسبتاً نرم اور قدرتی میک اپ لُک کا انتخاب کیا گیا، جبکہ انہوں نے بالوں کو کھلا رکھا۔


جیولری کی تفصیلات:

ماہ نور صفدر نے اپنے آئیوری لباس کے ساتھ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا، جس نے ان کے مجموعی نکاح لُک کو مزید نمایاں کیا۔

مزیدپڑھیں:مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر نے اپنے نکاح پر معروف جیولری برانڈ ’مواود‘ کا تقریباً 15 ملین ڈالر (4.2 ارب پاکستانی روپے) مالیت کا نیکلس پہنا، جس میں 62.34 قیراط کا فینسی انٹینس ییلو ڈائمنڈ نصب ہے اور اس کے گرد سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکمل جیولری سیٹ میں نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز شامل ہیں، جن کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر (تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے) ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)


واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا جنہوں نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، اسی یونیورسٹی سے ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں گریجویشن مکمل کی ہے۔