زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی

Calender Icon منگل 15 ستمبر 2026

زمبابوے نے آسٹریلیا (Australia)کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا(sikandar raza) کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔

کرکٹ زمبابوے کے مطابق مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں جس کے باعث وہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں سکندر رضا آسٹریلیا کے خلاف زمبابوے کی قیادت کریں گے۔


زمبابوے کا اسکواڈ: سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے۔

مزیدپڑھیں:سعودی توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل ہرارے میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 18 ستمبر اور تیسرا 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔