وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی(sohail afridi) ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں اور انہوں نے لاہور پہنچتے ہی یہ الزام عائد کردیا کہ پنجاب پولیس نے انہیں اغوا کیا اور بعد ازاں سڑک پر چھوڑ دیا۔ انہوں نے اس واقعے کا ذمہ دار پنجاب کی حکومت اور پنجاب پولیس کو قرار دیا۔
وزیراعلیٰ کے اس بیان کے بعد ان کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جن میں یہ واضح نظر آرہا تھا کہ انہیں پولیس نے زبردستی اغوا یا موبائل میں نہیں ڈالا بلکہ وہ خود موبائل میں بیٹھ گئے اور اپنے ساتھیوں سے ویڈیو بنواتے رہے۔ اس پوری صورتحال پر سوشل میڈیا پر نہ صرف دلچسپ تبصرے ہوئے بلکہ اہم سوالات بھی اٹھائے گئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ اگر سہیل آفریدی کو واقعی اغوا کیا گیا تھا تو ان کے ساتھ کیمرہ مین اور دیگر افراد کیسے موجود رہے اور اغوا کے دوران ویڈیوز کیسے بنتی رہیں؟ شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے راہ چلتے موٹر سائیکل سواروں کو خود بتا رہے ہیں کہ دیکھو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اغوا کرلیا ہے۔
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے راہ چلتے موٹر سائیکل سواروں کو خود بتا رہے ہیں کہ دیکھو وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی کو اغوا کرلیا ہے
موٹرسائیکل سواروں کا ری ایکشن: اچھا؟
🤣🤣🤣 pic.twitter.com/EMxpuVuDmp
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) September 14, 2026
پی ٹی آئی ورکر اور وزیراعلی کے سابق معاون خصوصی نے لاہور کے دورہ کے دوران سہیل آفریدی کے ‘اغوا والی ویڈیو’ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عجیب اغواء کاری ہے وزیراعلی اپنے گین مینوں اور کیمرہ مین سمیت پولیس گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
خالد خان نے سہیل آفریدی کو مشورہ دیا کہ خدا کے لیے اگر اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے تو واپس آجاؤ لیکن یہ پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو، آپ خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو ہو جہانگیری اداکار نہیں۔
عجیب اغواء کاری ہے وزیراعلی اپنے گین مینوں اور کیمرہ مین سمیت پولیس گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
خدا کیلئے اگر اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے واپس آجاؤ لیکن یہ پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو، آپ خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو ہو جہانگیری اداکار نہیں۔🙏🏼🙏🏼🙏🏼 pic.twitter.com/CNUEsBsL5E— Khalid Khan Supari (@SupariKhan) September 14, 2026
سہیل آفریدی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ بلی چوہے کا کھیل چل رہا ہے؟ جس پر انہوں نے صحافی کو گالیاں نکالنی شروع کردیں۔ صارفین نے اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ “ٹک ٹاکر وزیرِ اعلیٰ” ہیں جن کا اپنی زبان پر قابو نہیں اور رویہ وزیرِاعلیٰ والا نہیں۔ سید عدنان نے کہا کہ سہیل آفریدی پشاور سے پنجاب آ کر صحافیوں کے ساتھ وہ زبان استعمال کر رہے ہیں جو کسی بھی باعزت عہدے کے لیے موزوں نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں مستحکم
سہیل آفریدی پشاور سے پنجاب آ کر صحافیوں کے ساتھ وہ زبان استعمال کر رہے ہیں جو کسی بھی باعزت عہدے کے لیے موزوں نہیں۔ نہ خود کی عزت، نہ دوسروں سے عزت سے بات۔
یہ وہی “ٹک ٹاکر وزیرِ اعلیٰ” ہے جس کی زبان پر قابو نہیں اور رویہ وزیرِ اعلیٰ والا نہیں۔👈صحافی کا سوال: کیا یہ بلی چوہے کا… pic.twitter.com/G1h5Ws9TBI
— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) September 15, 2026
صحافی اعظم ملک لکھتے ہیں کہ جب ہم نے سہیل آفریدی سے پوچھا کہ “آپ خود پولیس وین میں جا کر بیٹھے، نہ گرفتاری ہوئی نہ حراست؛ آپ پولیس کی گاڑی میں بیٹھے پولیس اپنی گاڑی لے کر وہاں سے چل پڑی اور آپ کو لکشمی چوک چھوڑ دیا، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟” تو انہوں نے جواب دینے کے بجائے کہا کہ “آپ حکومت کی سائیڈ لے رہے ہیں۔” ہم نے کہا آپ کے گارڈز ہمیں قریب نہیں آنے دے رہے، تو اس موقع پر سہیل آفریدی صاحب اونچی آواز میں بولنا شروع ہوگئے۔
جب ہم نے سہیل آفریدی سے پوچھا کہ “آپ خود پولیس وین میں جا کر بیٹھے، نہ گرفتاری ہوئی نہ حراست؛ آپ پولیس کی گاڑی میں بیٹھے پولیس اپنی گاڑی لے کر وہاں سے چل پڑی اور آپ کو لکشمی چوک چھوڑ دیا، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟” تو انہوں نے جواب دینے کے بجائے کہا کہ “آپ حکومت کی سائیڈ لے رہے… pic.twitter.com/FjDg1U2jvK
— Azam Malik (@azammaalik) September 14, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ تاریخ کی شاید یہ پہلی اور منفرد اغوا کاری ہے جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے گن مین اور کیمرہ مین سمیت پولیس کی گاڑی میں بیٹھ کر مبینہ طور پر اغوا ہوگئے، جہاں انہیں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیوز بنانے کی مکمل آزادی بھی حاصل رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منظرنامہ تیار ہی کرنا تھا تو اسکرپٹ ذرا بہتر لکھ لیتے، کیونکہ اس بھونڈے سٹنٹ پر شاید پانچ سال کا بچہ بھی یقین نہ کرے۔
تاریخ کی پہلی اور منفرد اغوا کاری ہے جس میں وزیراعلی سہیل آفریدی اپنے گن مین اور کیمرہ مین سمیت پولیس گاڑی میں بیٹھ کر اغوا ہوا
جہاں اسکو ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کی بھی آزادی دی گئی۔۔۔
منڑا سکرپٹ تو اچھا تیار کرتے، اس بھونڈے سٹنٹ پر پانچ سال کا بچہ
بھی یقین نہ لائے۔۔۔ pic.twitter.com/Y1lPNWdhho— Sabrina. Malik (@sabrinamalik786) September 14, 2026
دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے دعوے پر طنزیہ ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ ویڈیو بنوا رہے ہیں اور پھر اغوا ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور گارڈز کے ساتھ ویڈیو بنوارہے ہیں اور اغوا ہوگئے،توبہ شرم کرو،ہوش کرو https://t.co/V56JFx8PpZ
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 14, 2026













منگل 15 ستمبر 2026 

