صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے اہم سمریز کی منظوری دے دی۔
منظور شدہ سمریز میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026، اسٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی اور ماحول دوست طریقے سے بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل 2026 کی منظوری شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا کی اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری، 40 ہزار بم بھی شامل
صدرِ مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغۂ شجاعت دینے کی منظوری بھی دی، جنہوں نے PIMS میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچنے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔













بدھ 16 ستمبر 2026 

