سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس(Police) نے خاندان کے قریبی عزیز کو حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ خاندان کے قریبی جاننے والے شخص کو حراست میں لے لیا، زیر حراست ملزم کا متاثرہ خاندان کے گھر پر آنا جانا تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم سے ذاتی رنجش کے باعث مہوش اور تین بچوں کو قتل کرنے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ پیر کی رات سرجانی ٹاؤن سیکٹر7 ڈی میں گھر کے اندر سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔
تمام افراد کے سر پر تیز دھار آلے اور کسی وزنی چیز سے وار کیے گئے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور 3 بچوں کے قتل کیس سے متعلق کل اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:جرمنی میں پاکستانی خواہشمند ہنرمند افراد کیلئے سنہری موقع
یاد رہے کہ مقتولہ خاتون مہوش کا موبائل فون گھر سے تاحال غائب ہے، جس نے پولیس حکام کو پریشان کردیا ہے، مقتولہ کے شوہر نے گھر پہنچنے سے پہلے کال کی تو کال جا رہی تھی لیکن بعد میں نمبر بند ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گھر میں آنے جانے کے لیے مرکزی گیٹ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، گھر میں کھڑکی اور دروازہ توڑے جانے کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں، چھت سے بھی گھر میں کسی کا آنا اور جانا ممکن نہیں ہے، اور آلہ قتل بھی ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔
قتل کے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سسر محمد یامین کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق مقتولہ مہوش اور دانش کی شادی دس بارہ سال قبل ہوئی تھی۔













جمعرات 17 ستمبر 2026 

