ڈرائیونگ لائسنس(Driving license) کے لیے نیا طریقہ کار آج 17 ستمبر 2026 سے نافذ کر دیا جائے گا جس کے تحت ٹیسٹ کے عمل کیلئے سخت شرائط عائد کردی گئیں۔
حکام کے مطابق ای سائن ٹیسٹ پاس کرنے کے 24 گھنٹے کے اندر روڈ ٹیسٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں روڈ ٹیسٹ نہ دینے پر ای سائن ٹیسٹ کا نتیجہ ختم ہو جائے گا اور مکمل پراسیس دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔
افسران کو نئے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے، ای سائن اور روڈ ٹیسٹ 24 گھنٹے میں پاس کرنے کے باوجود پی ایس آئی ڈی نہ بنانے پر منظوری نہیں دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:چیچہ وطنی سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے
حکام کے مطابق پی ایس آئی ڈی جنریٹ نہ کرنے پر 24 گھنٹے بعد دونوں ٹیسٹ کے نتائج ضائع ہو جائیں گے، جبکہ 7 دن میں پی ایس آئی ڈی فیس جمع نہ کرانے پر پورا پراسیس کینسل ہو جائے گا،پی ایس آئی ڈی ایکسپائر ہونے کی صورت میں ای سائن اور روڈ ٹیسٹ دوبارہ 24 گھنٹے کے اندر دینا ہوں گے۔
ٹریفک حکام کے مطابق روڈ ٹیسٹ والی سائٹ ریگولر لائسنس ایپلیکیشن جمع کرے گی ،ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام اضلاع کے ٹریفک سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔













جمعرات 17 ستمبر 2026 

