سائیکل چلائیں !! ہزاروں روپے انعام پائیں

Calender Icon ہفتہ 19 ستمبر 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت اپنی سواری (Cycle) کو ماحول دوست بنانے پر ہزاروں روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق شہریوں کو ماحول دوست سرگرمیاں اپنانے، خصوصاً سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے تک کے انعامات دیے جارہے ہیں۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد صوبے میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے، جس کے ذریعے شہری 20ہزار روپے تک کے گرین کریڈٹس حاصل کرسکتے ہیں۔!


انعام حاصل کرنے کا طریقہ کار
اس پروگرام کے (طریقہ کار اور شرائط) اگر آپ اس اسکیم کے تحت انعام جیتنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں۔

شرائط کے مطابق آپ کو لاہور شہر کے اندر اپنی سائیکل پر کم از کم 75 کلومیٹر کا سفر مکمل کرنا ہوگا، اس کے علاوہ سفر کے دوران آپ کو حکومت کی آفیشل سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام ٹریکر ایپ (بائیسکل رائیڈ ایپلیکیشن) کے ذریعے اپنی رائیڈ کو لازمی ریکارڈ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:خواجہ آصف اور جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک دوسرے کو ایکس پر کیا کہا؟

75کلومیٹر کا فاصلہ مکمل طے کرنے کے بعد آپ کو پورٹل پر اپنی سائیکل کی تصویر اور ایپ سے ریکارڈ شدہ سفر کا ثبوت (ایم آر وی فارم کے ذریعے) جمع کروانا ہوگا۔

ٹریکر ایپ اور رجسٹریشن کیسے کریں؟
سب سے پہلے آفیشل ویب سائٹ پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام greencredit.punjab.gov.pk پر جا کر اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔ رجسٹریشن کے بعد لاگ ان پیج بائیسائیکل/ ای بائیک ٹریکنگ ایپ پورٹل پر جائیں۔

وہاں موجود لنک سے بائیسائیکل/ ای بائیک رائیڈ ٹریکر ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے موبائل فون میں انسٹال کریں اور اسے اپنے شناختی کارڈ اور پاس ورڈ سے لاگ ان کریں۔