ٹوکیو: ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی۔
ایشین گیمز میں ہاکی کا مقابلہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں کھیلا گیا۔
گروپ بی کے میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گول اسکور کیے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ گروپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:شعبہ توانائی کے فیصلے قومی مفاد اور ملکی ضروریات مطابق کیے جا رہے ہیں، وزیر پٹرولیم
پاکستان اپنا اگلا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پاکستان اپنے دیگر میچ 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔













اتوار 20 ستمبر 2026 

