اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شہید افسران اور جوانوں نے وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا اور ملکی سلامتی و قوم کے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں:ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: امیر جماعت اسلامی
وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔













اتوار 20 ستمبر 2026 

