اسلام آباد، لانگ مارچ موخر ہونے کے باوجود کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ

Calender Icon اتوار 27 ستمبر 2026

تحریک انصاف(Pti) کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کال موخر کیے جانے کے بعد بھی اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں مگر سڑکوں کے قریب کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔

ٹیکسلا میں پنجاب کے داخلی راستوں پر رکھے گئے کنٹینرز سائیڈ پر رکھ دیئے گئے ہیں جس کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت معمول پر آ گئی۔

مزیدپڑھیں:انجینئر امیر مقام کی لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور کے پی کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

علاوہ ازیں اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔