تھائی لینڈ(Thailand) کی کابینہ نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث بنکاک اور اس کے گردونواح کے تین صوبوں میں سرکاری ملازمین کے لیے 28 اور 29 ستمبر کو خصوصی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
حکومت کے مطابق خصوصی تعطیلات کا مقصد شہریوں کی آمدورفت کم کرنا اور بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ٹریفک اور سفری مشکلات کو کم کرنا ہے۔
تاہم اہم سرکاری امور، جو ان تعطیلات کے دوران طے شدہ ہیں، متعلقہ اداروں کے سربراہان کی صوابدید کے مطابق جاری رکھے جاسکتے ہیں۔
🇹🇭 Thailand: All 50 districts of Bangkok have been designated disaster zones as torrential rains trigger widespread flooding, severe waterlogging and major traffic disruptions across the capital.
The Thai Meteorological Department forecasts more heavy to very heavy rainfall,…
— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) September 26, 2026
تعطیلات کے اعلان سے تھائی لینڈ کی آئینی عدالت میں پیر کو ہونے والی ایک اہم مقدمے کی سماعت اور فیصلے کے اعلان کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا تھا۔
یہ مقدمہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں استعمال کیے گئے بیلٹ پیپرز سے متعلق ہے اور اس کے ممکنہ فیصلے سے انتخابی نتائج پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ریلوے مسافروں کیلیے خوشخبری! نئی پریمیم پارلر سیٹس متعارف
تاہم آئینی عدالت نے واضح کیا ہے کہ فیصلے کا اعلان پیر کو طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی ہوگا۔
Floodwaters in Bangkok were receding as rain eased and a low-pressure system moved westward after dumping nearly 12 inches of rain, but major canal water levels remained high https://t.co/0uuMdJ62Mk pic.twitter.com/8TExtP4BLs
— Reuters (@Reuters) September 27, 2026
بنکاک میں شدید بارشوں کے باعث صورتحال اس قدر خراب ہوگئی کہ میٹروپولیٹن انتظامیہ نے ہفتے کے روز دارالحکومت کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا تھا۔
حکام کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران تقریباً 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں شہر کی اہم شاہراہوں پر سیلاب آگیا اور متعدد گاڑیاں جزوی طور پر پانی میں ڈوب گئیں۔
اتوار کو بارش میں کمی آنے کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی پانی اترنے لگا، تاہم بعض رہائشی اب بھی اپنے گھروں میں محصور رہے۔













پیر 28 ستمبر 2026 

