کراچی، انوکھی واردات، ایونٹ آرگنائزر 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون لے اڑا

Calender Icon جمعرات 1 اکتوبر 2026

کراچی کے علاقے گڈاپ میں فارم ہاؤس پر فراڈ کی انوکھی واردات سامنے آگئی، ایونٹ آرگنائزر پچاس سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کےمطابق سلمان نامی شخص نےرہائشی منصوبےمیں ایکٹیویٹی کرانے کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکیوں کو فارم ہاؤس بلایا اور روزانہ 2 ہزار روپے معاوضے کی پیشکش کی۔

خواتین فارم ہاؤس پہنچیں توملزم نے ویڈیو بنانےکی اجازت نہ ہونےکا جواز بنا کر انکے موبائل فون جمع کر لیے، تمام موبائل فون ایک تھیلے میں ڈالنے کے بعد ملزم فارم ہاؤس سے فرار ہوگیا۔

فارم ہاؤس مینیجراشعرانصاری کےمطابق وقاص نامی شخص نےکارپوریٹ اسٹاف کےلیے فارم ہاؤس بک کرایا تھا،تاہم بکنگ کی رقم بھی ادا نہیں کی گئی تھی،متاثرہ خواتین میں زیادہ تر وہ لڑکیاں شامل ہیں جو مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے ایکٹیویٹی کا کام کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:معروف اداکار جیکی چن کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

متاثرہ خواتین کی درخواست پرپولیس نےتحقیقات شروع کردی ہیں،پولیس نےسلمان کے ایک ساتھی اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیاہےجبکہ مرکزی ملزم سلمان کی گرفتاری کےلیےلوکیشن اور ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے کارروائی جاری ہے۔