یونان کا سرکاری دورہ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے معذرت کرلی

Calender Icon ہفتہ 3 اکتوبر 2026

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان ناصر (Sardar Syedal Khan Nasir) نے موجودہ معاشی صورتحال اور قومی بچت پالیسی کے پیش نظر یونان کا سرکاری دورہ کرنے سے معذرت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیدال خان ناصر نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر وہ یونان کا دورہ کرنے سے معذرت کرتے ہیں تاکہ براہِ راست قومی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ پارلیمانی روابط اور دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم موجودہ معاشی چیلنجز کا تقاضا ہے کہ سرکاری سطح پر مالیاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک دوسرے کے سیاسی و عسکری ونگ ہیں، اختیار ولی خان

انہوں نے کہا کہ حقیقی قیادت ذمہ دارانہ تدبیر کی متقاضی ہوتی ہے اور مالیاتی نظم و ضبط کا آغاز اپنے گھر سے ہوتا ہے۔

سیدال خان ناصر نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں وہ یونان کے دورے پر گئے بھی تو تمام تر اخراجات سرکاری فنڈز کے بجائے اپنی ذاتی جیب سے برداشت کریں گے۔