لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دس مسافر زخمی ہوگئے۔واقعے کی انکوائری جاری ہے،قصوروار ڈرائیور کو معطل کیا جائے گا۔
ریسکیو کےمطابق حادثہ شاہدرہ کے قریب آزادی اسٹیشن پر پیش آیا،جہاں دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دس مسافر زخمی ہوئے،جن میں سے نو کو معمولی چوٹیں آئیں اور موقع پر طبی امداد دی گئی۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کافیول ریلیف اسکیم کی فوری بندش کا مطالبہ، ٹارگٹڈ ریلیف پر اصرار
ایک زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جی ایم آپریشنز عزیر شاہ کےمطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے،قصوروار ڈرائیور کو معطل کیا جائے گا۔













ہفتہ 3 اکتوبر 2026 

