پاکستان فٹ بال فیڈریشن (PFF) نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کےلیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
قومی انڈر 15 کیمپ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا، 21 کھلاڑیوں میں احمد زاہد اللہ خان، عامر حمزہ اور بخشی حمال خان شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں دانش مسیح، حسن زیب، الہان علی، کلیم اللہ، مقبول احمد، محمد عالم، محمد معاذ عدنان، محمد مصطفیٰ، محمد سلمان، اویس فیض، رمیز رضا، ساحل خان، سمیر عبدالصمد ،شہزیب نواز، شایان عبدالجبار، زین العابدین اور ذوالنورین بھی شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:سپین میں مہنگے گھروں کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کے لیے کیمپ میں قومی ٹیم کی تیاریاں کی جائیں گی۔













اتوار 4 اکتوبر 2026 

