اداکارہ نوال پرویز ملک رشتۂ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

Calender Icon اتوار 4 اکتوبر 2026

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال پرویز ملک(Nawal Pervaiz Malik) نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

نوال پرویزملک نےسوشل میڈیا پرنکاح کی سادہ اورپروقارتقریب کی تصاویرشیئرکرکےمداحوں کوخوشخبری سنائی،تقریب میں انکےشریک حیات رضا بھی موجود تھے،جنہوں نےآف وائٹ کُرتے کے ساتھ کڑھائی والی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal (@nawalpervaizmalikk)

اداکارہ نے نکاح کے موقع پرسلوراورہلکے سنہری رنگ کا بھاری کڑھائی والا عروسی لباس زیب تن کیا۔ نکاح کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پراکسیز پر سرمایہ کاری بڑھائی گئی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری

نوال پرویزملک کی جانب سےتصاویر شیئرکیےجانے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal (@nawalpervaizmalikk)