دیر لوئر میں ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ، 2 کرنسی ڈیلر قتل، ملزمان 12کروڑ لے اڑے

Calender Icon اتوار 4 اکتوبر 2026

دیر لوئر میں میدان بائی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کرنسی ڈیلر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈیلرز کی شناخت ناصر خان اور سیلم خان جان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کرنسی ڈیلرز سے 12 کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:گورنر راج مانتے ہیں نہ ایمرجنسی، سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

واقعے کے خلاف اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کے عوام نے لاشیں اٹھا کر لعل قلعہ میدان تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔