واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو مزیدوسعت دینے کاخواہاں

Calender Icon پیر 27 اکتوبر 2025

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع ان کی سفارتی ترجیح ہے ،، انہوں نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان سے تعاون کو انسدادِ دہشت گردی سے آگے بڑھانا چاہتا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا بہترین موقع ہے ،، روبیو نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں، اور نئی دہلی نے پاک امریکا تعلقات پر کسی قسم کی تشویش ظاہر نہیں کی۔