معروف ریئلٹی شو ’پتی پتنی اور پنگا(Pati Patni aur Panga) سیزن 2‘ کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شو کی پروڈکشن کا کام جاری تھا اور سیٹ پر بڑی تعداد میں کارکنان اور فنکار موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز ممبئی کے گورے گاؤں میں واقع فلم سٹی کے پرائم فوکس اسٹوڈیو میں پیش آیا۔ اس وقت ’پتی پتنی اور پنگا سیزن 2‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ سیٹ پر آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم واقعے کے بعد سیٹ پر موجود کارکنوں اور فنکاروں کی حفاظت کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے ہیں۔
حادثے کے بعد فلمی اور ٹی وی ورکرز کی تنظیم آل انڈین سِنے ورکرز ایسوسی ایشن(اے آئی سی ڈبلیو اے) نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سیٹ پر آگ سے بچاؤ کے لیے کوئی بھی بنیادی انتظامات موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔
Film City Fire: Negligence Has Become a Habit, and Workers Pay With Their Lives⁰
AICWA demands FIR against channel, producer and production house, and resignation of Film City Managing DirectorMumbai, 05 October 2026: A fire broke out around 4:00 PM today on the set of Colors… pic.twitter.com/OwVE0nnmrD
— All Indian Cine Workers Association (@aicwaofficial) October 5, 2026
تنظیم کے مطابق بڑی تعداد میں ورکرز اور فنکار سیٹ پر کام کر رہے تھے جسے مکمل طور پر غیر محفوظ چھوڑ دیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:الیکٹرک کار میں سفر کے دوران متلی کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے ممکنہ وجہ بتادی
تنظیم نے اس حادثے کو محض اتفاق نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے اور چینل، پروڈیوسر اور پروڈکشن ہاؤس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے فلم سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
Mumbai’s Film City Burns Again, and No One Is Held Accountable
Mumbai’s Film City is burning again, and as always, no one is being held accountable. Fire after fire, year after year, thousands of workers and artists are pushed into danger by channels, producers and production… pic.twitter.com/3N0imF1zLF
— All Indian Cine Workers Association (@aicwaofficial) October 5, 2026
تنظیم کے صدر سریش شیام لال گپتا نے اس معاملے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو بھی خط لکھا ہے جس میں واقعے کی تفصیلی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تنظیم نے فلم سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ فلم سٹی کے اندر شوٹنگ کرنے والے تمام پروڈیوسروں کے لیے آگ سے بچاؤ کے آلات اور باقاعدہ فائر آڈٹ کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
اے آئی سی ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو اس وقت تک اٹھاتی رہے گی جب تک فلم سٹی میں فنکاروں اور دیگر کارکنوں کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات یقینی نہیں بنائے جاتے۔













منگل 6 اکتوبر 2026 

