مانسہرہ(Mansehra) میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اٹھائیس سال کے گل نواز اور اٹھارہ سال کی لڑکی کو گولیاں ماری گئیں، لڑکی کے بھائی عابد نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کی۔
مقتولین کا تعلق بٹگرام کے علاقے شملائی ہل سے ہے، لڑکے کی شناخت 28 سال کے گل نواز سے ہوئی اور لڑکی 18 سال کی تھی۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں، دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالےکردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اگست میں شکارپور ٹاؤن رستم کے کچے کے علاقے امام مسجد اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا، دوہرے قتل کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے بلڈ پریشر کے علاج کیلئے لندن سے ماہر ڈاکٹر کو بلایا گیا تھا: طلال چوہدری
پولیس کا بتانا تھ کہ گاؤں چمن سکپور کے قریب مبینہ طور پر غیرت کے نام پر مسلح افراد نے مسجد کے پیش امام انیس پھوڑ اور لڑکی نمل سبزوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر رستم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں مقتولین کی لاشیں موجود تھیں۔













بدھ 7 اکتوبر 2026 

