ملازمین کو سخت موسم میں سفر سے بچانے کیلئے باس نے انہیں نئی گاڑیاں تحفے میں دیدیں

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

چین میں ایک ریسٹورنٹ(Resturant) کی مالکہ نے اپنے سب سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو پرتعیش گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔

ما یانلی نامی خاتون صوبہ ہینان کے شہر Jiaozuo میں واقع ایک ریسٹورنٹ چین کی مالکہ ہیں۔

ان کی کمپنی کے لیے کام کرنے والے متعدد افراد کو نئی گاڑیوں کا تحفہ گزشتہ دنوں دیا گیا تاکہ انہیں دفتر میں آنے کے دوران سخت موسم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایک گاڑی کی مالیت 45 ہزار ڈالرز تھی۔

گاڑی لینے والے ایک فرد نے بتایا کہ ‘میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا، ما یانلی نے بس یہ بتایا تھا کہ وہ ایک بڑا کھلونا مجھے تحفے میں دینا چاہتی ہیں’۔

مزید پڑھیں:سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف

ما یانلی نے ملازمین کو تحفے کے عوض کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ہدایت نہیں کی تھی۔

ما یانلی نے بتایا کہ انہیں یہ خیال گزشتہ سال موسم سرما میں آیا تھا۔

اس موسم میں جب ان کے لیے کام کرنے والے بیشتر افراد علی الصبح الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر سفر کرکے ریسٹورنٹ پہنچتے تھے تو سردی سے چہرے سرخ ہوجاتھے تھے، کان جامنی جبکہ ہاتھ اکڑ جاتے تھے۔

یہ دیکھ کر ما یانلی کو ملازمین کے لیے دکھ محسوس ہوا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ کچھ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنے کیرئیر میں کامیاب ہوں مگر میری کمپنی کی خوشحالی تمام ملازمین کی محنت کا نتیجہ ہے، تو میں اپنی کامیابی کے ثمرات ان کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں’۔