حوثی باغیوں نے ایک بار پھر ریاض(Riyadh) اور خمیس مشیط کو نشانے بنانے کی کوشش کی۔ ریاض میں فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو اتحادی افواج نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔
میزائل کا ملبہ گرنے سے اسکول اور میڈیکل کمپلیکس کونقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خمیس مشیط میں بھی اتحادی فوج نے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے۔
ریاض اور ابہا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:دیگر صوبوں سے لوگ نہ نکل سکے، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ خیبرپختونخوا تک محدود کیوں رہ گیا؟
دوسری جانب یمن میں حوثیوں کے خلاف حکومتی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ باب المندب سمیت بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔
دوسری جانب او آئی سی نے سعودی عرب کے کنگ خالد اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملوں سے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ حملوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں و مقیم افراد کے تحفظ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔













جمعہ 9 اکتوبر 2026 

