کوئٹہ : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج دوپہر کے وقت پاکستان آرمی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس افسوس ناک حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے، جن میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
مزید پرھیں:عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونےاور چاندی کی قیمتوں میں کمی ۔۔ جانئیے کتنی ؟
ترجمان پاک فوج کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔جس میں قوم کے 2 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔













پیر 12 اکتوبر 2026 

