پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں بھارت سے بہہ کر پاکستان آنے والی بارودی سرنگ حادثاتی طور پر پھٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں چار نوجوان شہید ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں نوجوان گاؤں کے قریب چشمے کے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کے لیے گئے تھے ، نوجوانوں کے پہنچتے ہی حادثاتی طور پر زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
شہدا کی شناخت فیضان صغیر، اشتیاق، عاصم رفیق اور وقاص شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ افسوسناک واقعے کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے۔
مزید پڑھیں:ممکنہ حملہ، ایران کی مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی جہازوں کو ڈبونے کی دھمکی
لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کی نوعیت اور سرحدی حد بندی واضح نہ ہونے اور بھارت کی جانب سے بہہ جانے والی بارودی سرنگوں کے باعث شہریوں کی جانوں کے ساتھ مویشوں کو بھی خطرات لاحق رہتے ہیں۔













منگل 13 اکتوبر 2026 

