پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی، وہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کےمطابق محمد رضوان نے نیپال کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی طلب کیا تھا، تاہم پی سی بی نے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
ایس این جی پی ایل کے ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے سماء سے گفتگو میں محمد رضوان کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔
محمد رضوان 19 اکتوبر کو ایس این جی پی ایل کی جانب سے ریسرچ لیبارٹری کی ٹیم کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
مزید پڑھیں:ایران کیخلاف پاکستانی سرزمین کا استعمال، تمام دعوےبے بنیا د ہیں، وزارت اطلاعات
دوسری جانب محمد رضوان کونیپال کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے بھی این او سی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ انکا کیس نیشنل کرکٹ کونسل آف پاکستان (این سی سی آئی) میں زیرِ سماعت ہے۔













اتوار 18 اکتوبر 2026 

