’لوگوں کو میری آمدنی کا اندازہ نہیں‘، اقرا کنول کے شوہر اریب پرویز کا بیان

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

معروف یوٹیوبر اقرا کنول (Iqra Kanwal)کے شوہر اریب پرویز نے اہلیہ کی کمائی پر انحصار کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اریب پرویز سے سوال کیا گیا کہ کیا بیوی کی زیادہ آمدنی شوہر میں احساسِ کمتری پیدا کرتی ہے؟ جس پر اریب نے جواب دیا کہ لوگوں کو کیسے معلوم ہے کہ ہم دونوں میں سے کون زیادہ کماتا ہے؟ ممکن ہے انہیں میری آمدنی کا اندازہ ہی نہ ہو۔


انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی فضول باتیں کرتے رہتے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی اپنی آمدنی عوام کے سامنے ظاہر نہیں کی۔

مزیدپڑھیں:پیدائش کے فوراً بعد نومولود کا شاہانہ انداز میں آرام، ویڈیو وائرل

اریب پرویز کے مطابق وہ ریسٹورنٹ ’فور‘ سمیت متعدد کاروبار چلا رہے ہیں، جبکہ ریسٹورنٹ میں چار شراکت داروں نے برابر سرمایہ لگایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور اقرا کنول مل کر کام کرتے ہیں اور دونوں نے اپنی محنت سے سب کچھ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اقرا کنول اپنے مقبول یوٹیوب چینل ’سسٹرولوجی‘ کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔