معاشی ترقی کی شرح پر نظرثانی، ملکی معیشت کا حجم 4.450 ارب ڈالر ہوگیا

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح پر نظرثانی کرکے 0.05 فیصد کمی کر دی گئی۔حکومت نے مالی سال 26-2025 کی جی ڈی پی شرح نمو 3.65 فیصد مقررکردی، مالی سال 26-2025 میں شرح نمو کا ابتدائی تخمینہ 3.70 فیصد تھا۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق پاکستان کی معیشت کا حجم 450.4 ارب ڈالر ہو گیا، پاکستان میں فی کس آمدن 1،896 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال 26-2025 میں زراعت کے شعبےکی شرح نمو 3.5 فیصد رہی، خدمات کے شعبے میں شرح نمو 3.81 فیصد ریکارڈ کی گئی، صنعتی شعبے کی شرح نمو 3.34 فیصد رہی۔

مالی سال 26-2025 میں پاکستان کی معیشت کا حجم 126.4 کھرب روپے ہوگیا، مالی سال 26-2025 میں فی کس آمدن 5 لاکھ 31 ہزار 897 روپے رہی۔ مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 3.89 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:2026ء، نیب کی کارروائیاں، 14.6 ٹریلین کے سرکاری اثاثے واگزار

رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 4.31 فیصد ریکارڈ کی گئی، تیسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 4.42 فیصد رہی۔ مالی سال 26-2025 کی آخری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی۔ مالی سال 26-2025 میں زراعت کے شعبے کی شرح نمو 3.50 فیصد رہی۔