مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتیں، سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

Calender Icon جمعرات 22 اکتوبر 2026

ملک میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔

توجہ دلاؤنوٹس کے متن کے مطابق لائبہ اعجاز کیس کے ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیاگیا، ملتان میں ملزم توقیرکوبھی پولیس مقابلے میں ماردیا گیا، پولیس ڈپارٹمنٹ کو ساختی،سیاسی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:دمام ایئرپورٹ، آئل فیلڈ پر حملے، 3 افراد جاں بحق، امریکا نے سفارتی عملہ واپس بلا لیا

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا مؤقف ہے کہ قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کمزور ہو رہا ہے، دھمکیوں، ناقص عوامی خدمات، بدعنوانی تاثر کے باعث عوام کا پولیس پراعتماد متاثر ہوا۔