جسٹس محسن اختر کیانی ’ضمیر کی آواز پر ‘ مستعفی

Calender Icon بدھ 28 اکتوبر 2026

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی(Mohsin Akhtar Kayani) مستعفی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔

جسٹس محسن اختر کیانی اسلام باد ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر اور لاہور ہائیکورٹ میں دسویں نمبر پر تھے۔

نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ راولپنڈی بنچ میں کیا گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے دو ہزار بتیس میں ریٹائر ڈ ہونا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفی کے کاپی نجی ٹی وی نے حاصل کرلی

مزیدپڑھیں: شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں کو بڑا جھٹکا، اس بار ملاقات کیوں نہیں ہوگی

جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفی کے کاپی نجی ٹی وی  نے حاصل کرلی جس کے مطابق ذاتی وجوہات، صحت کے مسائل اور ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا، اپنے عدالتی کیریئر کے دوران 23 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے، چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم نے ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کو متاثر کیا۔

متن کے مطابق ججز کی تقرری اور تبادلوں میں انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت عدلیہ کی آزادی کے لیے نقصان دہ ہے، عدالتی آزادی اور انصاف کے عمل پر عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے، عام سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انصاف کے متلاشی افراد کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ موجودہ حالات میں بطور جج فرائض جاری رکھوں، وکالت میں واپس آ کر عوام کے حقوق کے تحفظ اور قانونی شعور اجاگر کروں گا۔