پشاور: خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کی ممبر مشیر اطلاعات ثمر بلور(Samar Bilour) نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کی ہم عزت کرتے ہیں لیکن جو کڑی ملا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ مولانا میں جو غصہ پایا جا رہا ہے وہ انتہائی عجیب ہے، مولانا کا غصہ ان کا پی ڈی ایم کے دور میں کرپشن میں ملوث لوگوں کا ہے، جھنجلاہٹ اس لئے ہے کہ مولانا کے ساتھ ملاقات اور مشورے کوئی نہیں لے رہا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی طرف سے عجیب باتیں ہو رہی ہیں، مولانا صاحب صوبے کی ترقی کے لئے ہمارے ساتھ آگے آئیں۔
ثمر بلور نے کہا کہ سہیل آفریدی ابھی بھی محفوظ کسٹڈی میں ہیں لیکن یہ پتہ نہیں کہ پشاور میں ہیں یا باہر ہیں، ان کے خلاف چارج شیٹ ہوگی اس حوالے سے دیکھا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:باجوڑ: مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن ہے اور مختلف پراجیکٹ میں بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں، سہیل آفریدی نے مختلف اضلاع میں غیر قانونی ٹھیکے دئے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے بھائی اور کزن نے مختلف پراجیکٹ میں کرپشن کی ہے، سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان اور دیگر معاملات میں بھی ملوث ہیں۔
ثمر بلور کا کہنا تھا کہ سانحہ دیر کالونی میں جو افسوس ناک واقعہ ہوا اس حوالے سے کمیٹی بنائی گئی، واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد منظر عام پر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور مدرسوں میں عمارتوں کی مرمت کیلئے اقدامات جاری ہیں، بچوں کی پڑھائی میں خلل نہ ہو اس لیے فری پیریڈ میں ان بلڈنگز کی مرمت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے اوپر ریویو شروع کر دیا گیا ہے، اسے بند یا منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایم ٹی آئی کی ایڈمنسٹریشن کی ریویو لئے جا رہے ہیں، جو لوگ اس بورڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں ان لوگوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔













جمعہ 30 اکتوبر 2026 

