ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی، ادارہ شماریات

Calender Icon جمعہ 30 اکتوبر 2026

ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور سالانہ مہنگائی کی شرح 11.32 فیصد رہی، ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی، 12 سستی جبکہ 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ٹماٹر، آلو، دال چنا، بریڈ، پیاز، دودھ، دہی اور گھی سمیت متعدد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےٹماٹر کی قیمت میں 35 فیصد، آلو کی قیمت میں 3.27 فیصد جبکہ دال چنا کی قیمت میں 2.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 35 فیصد اور چکن 32 فیصد تک مہنگا ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سرخ مرچ 15.55 فیصد، مٹن 15 فیصد، بریڈ 12.62 فیصد اور بیف 12.10 فیصد مہنگا ہوا۔ پیاز کی قیمت میں 9 فیصد اور چائے کی قیمت میں 8.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر مبینہ تجاوزات کا نوٹس آویزاں، 15 دن کی مہلت

سالانہ بنیاد پر ایل پی جی 107 فیصد، بجلی 52.38 فیصد، ڈیزل 45.13 فیصد اور پیٹرول 43.61 فیصد تک مہنگا ہو چکا ہے۔