واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی(Mohsen Rezaei) نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے لب و لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن رضائی نے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہوا جس کا انہوں نے بغور جائزہ بھی لیا ہے، تاہم تاحال اس کا باضابطہ جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ اگر دوبارہ جنگ چھڑتی ہے تو ایران اپنی موجودہ جوہری پالیسی برقرار رکھے یا اس میں تبدیلی کرے، ایرانی قوم نے اپنی کامیابی اور طاقت کو مستحکم کر لیا ہے۔

مزیدپڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باوجود امارات کی کرپٹو معیشت میں 32 فیصد اضافہ

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری پالیسی سے متعلق حکومت نے ابھی کوئی نیا سرکاری فیصلہ نہیں کیا تاہم اندرونی سطح پر اس معاملے پر بحث جاری ہے کہ ممکنہ نئی جنگ کی صورت میں سابقہ جوہری مؤقف برقرار رکھا جائے یا نہیں۔