پاکستان نے اوور فورٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Calender Icon بدھ 4 نومبر 2026

گیانا میں جاری آئی ایم سی اوورفورٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کپتان جنید خلیل نینی تال والا کی سربراہی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فرید الدین نے 4،وسیم علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے گریک ہنٹ 103 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے 44.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے طارق محمود 41،عدنان اکمل 83،جاوید منصور 62،وسیم علی 22 اور فرید الدین 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے 280 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے مگر کپتان جنید خلیل نینی تال والا نے وننگ شارٹ کھیل کر پاکستان کو فتح دلادی ۔ جیمی پانیلی نے 4 اور بریٹن ایڈوڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔