اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دفاعی منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔اعلامیہ جاری
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اہم مالی اور ترقیاتی اقدامات کی منظوری دی۔
ای سی سی نے لینئج ایل 1000 طیارے کی شمولیت کےلیے ایک ارب 9 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی۔ پروجیکٹ استقلال کے لیے 29 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔
فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 37 لاکھ 10 ہزار روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔
وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے قرضوں کے مختلف درجوں اور شرحِ سود میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔
کفایت شعاری اور ایندھن بچت اقدامات سے حاصل 15 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے پی ایم کفایت شعاری فنڈز میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔
آبی شعبے کے اہم منصوبوں کے لیے 275 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔
ای سی سی کی کیمرہ نصب اسمارٹ گلاسز کی درآمد پر پابندی کی منظوری دی گئی جبکہ صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو کیمرہ نصب اسمارٹ گلاسز کے استعمال سے متعلق ضابطے بنانے کی سفارش کی گئی۔
دو کھاد کارخانوں کو 31 دسمبر 2026 تک گیس فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ گیس کی دستیابی سے مشروط دونوں کھاد کارخانوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق 89 پیٹرولیم حقوق کی توسیع اور تجدید کے لیے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن قواعد میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
گیس پیداواری فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے اندر واقع دیہات کو گیس فراہم کرنے کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹ منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں:پاک برطانیہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
مالی سال 27-2026 میں گیس فیلڈز کے قریبی دیہات میں گیس انفرااسٹرکچر کی ترقی پر ایک ارب روپے خرچ ہوں گے۔













بدھ 4 نومبر 2026 

