مرحوم کی پڑوسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وٹو موت کے وقت نشے میں نہیں تھے اور یہ ایک غیر متوقع واقعہ تھا۔
امریکی شہری وِٹو اپنی 97ویں سالگرہ کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 97 سالہ شخص اپنی سالگرہ کی تقریب میں معروف گانے پر رقص کرنے کے چند لمحوں بعد انتقال کر گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وِٹو نامی معمر شخص نے گزشتہ ہفتے اپنی 97ویں سالگرہ ہالووین کے تھیم پر منائی تھی۔
ان کی پڑوسن 24 سالہ بیکر ایڈن ملینوف نے وِٹو کی سالگرہ کے لیے سرخ شراب اور چاکلیٹ سے کیک بھی تیار کیا تھا اور انھوں نے ہی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
جس میں 97 سالہ وٹو خوشی سے تالیاں بجاتے، رقص کرتے اور مہمانوں کے ساتھ وقت گزارتے دکھائی جا سکتا ہے۔ پس منظر میں بی جیز کا مشہور گانا ’اسٹے اِن الائیو‘ بھی چل رہا تھا۔
سالگرہ کا کیک کاٹنے اور پھر مہمانوں کے ساتھ خوشیاں منانے کے کچھ ہی دیر بعد وِٹو اچانک گر کر انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں:پردہ دار خواتین کو زیادہ ہراساں کیا جاتا ہے، حنا بیات کا دعویٰ
ان کی پڑوسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وٹو موت کے وقت نشے میں نہیں تھے اور یہ ایک غیر متوقع واقعہ تھا۔













جمعرات 5 نومبر 2026 
