انڈر 19 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کو جیت کیلیے 225 رنز کا ہدف

Calender Icon جمعہ 6 نومبر 2026

انڈر 19 ایشیا کپ(Under 19 Asia Cup) کے تیسرے میچ میں یو اے ای نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دے دیا۔

مسقط کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

یو اے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نوراللہ ایوبی 70 اور یائن کرن رائے 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزیدپڑھیں:میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے

پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے 3، علی رضا، رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے 2، 2 جبکہ نقاب شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔