پشاور: ڈی آئی خان(DI Khan) کے علاقے جھنڈو خیل بنوں میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کے 2 بچے اور ایک بھتیجا اس واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:فکر اقبال نوجوان نسل کی ذہنی و فکری بالیدگی کا ذریعہ ہے، وزیراعظم
واقعے میں زخمی ہونے والے شخص (جاں بحق بچوں کے والد) کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
جھنڈوخیل واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عالیان، عاشق اللہ اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔













پیر 9 نومبر 2026 