چشمہ 5 منصوبہ، ساتواں جوہری بجلی گھر،چین کی مدد سے تعمیر کیا گیا: شہبازشریف

Calender Icon منگل 10 نومبر 2026

وزیراعظم شہبازشریف نے چشمہ نیو کلیئر پاورپلانٹ میانوالی میں ڈوم پلیسمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چشمہ 5 منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے سنگ میل عبور کرنا باعث فخرہے،چشمہ 5 پاکستان کا سب سے بڑا بجلی گھرہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ 5 منصوبہ صاف اور سستی بجلی فراہمی کی ضمانت ہے،منصوبہ معاشی مواقع پیدا کرنے اور روشن مستقبل کی تعمیرمیں اہم کردار ادا کرے گا، چشمہ 5 ساتواں جوہری بجلی گھر ہے،تعمیر میں چین نے پاکستان کی مددکی، چشمہ بجلی گھر پاکستانی عوام کا فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی کے عوام نےعظیم منصوبے کی فراخدلی سے میزبانی کی،پاکستان محنت اور کوششوں سے اپنا مستقل خود تعمیر کرے گا،توانائی کا تحفظ پاکستان کے عوام اور معیشت کیلئے اہم ہے۔

ان کا کہناتھا کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،مسلح افواج نے ملک میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کیا،چینی صدر اور چینی حکومت کے شکرگزار ہیں۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کوپ 31 کے عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انطالیہ پہنچ گئے

پاکستان اورچین کی دوستی ہرآزمائش پرپورااُتری،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، ماحول کےتحفظ کےساتھ معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے، قائداعظم کےخوابوں کےمطابق معاشی طورپرمضبوط پاکستان تعمیرکرناہے، پاکستان کی ترقی کی بنیادامن،سلامتی اوراستحکام ہے۔