فتح جنگ، بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Calender Icon جمعرات 12 نومبر 2026

اٹک: تھانہ فتح جنگ کی حدود میں بچوں کی لڑائی سے شروع ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ سامن، 55 سالہ عامر عزیز اور 36 سالہ صابر شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او اٹک کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او اٹک علی بن طارق کے مطابق سینئر پولیس افسران، فرانزک اور انویسٹی گیشن ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔