کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹرکٹ کا اعلان ایک دو دن میں ہو جائیگا، پی سی بی

Calender Icon جمعرات 12 نومبر 2026

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹرکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا،مجھے اپنی ٹیم پر پورا یقین ہے، جو وہ فیصلہ کر رہے ہیں ٹھیک کر رہے ہیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا ہےکہ ہرچیز پرمطمئن ہوں، ایک سال سے ٹیم کی پرفارمنس بہتر آرہی ہے اوررزلٹ بھی بہتر ہورہی ہے،تاحال کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کر رہےجیسے ہی کی جائے گی،سب کو آگاہ کیا جائےگا،ہمارے پلیئرز میں جوکمیاں ہےاسکو یہاں ختم کرنےکی کوشش کریں گے۔

مزیدکہا این سی سی آئی اے محمد رضوان سےدوبارہ رابطہ کرےگی،جس کے بعد رپورٹ فائنل کی جائےگی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی کاکام چل رہا ہے،اسکاکام 31جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی ہے، یہاں نوجوان کھلاڑیوں تیار کریں گے