دبئی: حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی عاجزی، بزرک خاتون کو راستہ دینے کی ویڈیو وائرل

Calender Icon جمعہ 31 اکتوبر 2025

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عاجزی کی مثال قائم کر دی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی بزرک خاتون کو احتراماً راستہ دینے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ محمد بن راشدالمکتوم اپنے محافظوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں موجود ہیں۔


شاپنگ مال میں ایک بزرگ خاتون شیخ محمد بن راشد المکتوم کے سامنے آجاتی ہیں جسے ان کے محافظ روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنے محافظوں کو روکا اور بزرک خاتون کو احتراماً راستہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ صارفین حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اس عمل کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔