پاکستانی ڈراما سیریل ’درِ نجات‘ (Darenijaat)کی 30ویں قسط نے ناظرین کو خوشی اور تشویش کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا، جہاں مرکزی کرداروں زریاب اور ابوبکر کے درمیان محبت کے اظہار کے بعد کہانی میں کینسر کی ادویات کی برآمدگی نے نیا موڑ پیدا کر دیا۔
عمیرہ احمد کے تحریر کردہ اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی حالیہ قسط میں ابوبکر نے بالآخر زریاب سے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے زریاب کو بتایا کہ وہ اس سے ہمیشہ سے محبت کرتے ہیں اور اس کی آمد نے ان کی بے رنگ زندگی میں رنگ بھر دیے ہیں۔ اس منظر کو ناظرین کی جانب سے خاصا پسند کیا جا رہا ہے۔
قسط کے اس منظر میں سیاہ و سفید ماحول کے درمیان زریاب کو رنگوں کی علامت کے طور پر پیش کرنے کی منظرکشی بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی۔ مداحوں نے اسے ڈرامے کے خوبصورت ترین مناظر میں سے ایک قرار دیا۔
Dure was magnificent in this scene. She absolutely nails these panic attack and hyperventilation sequences. And guys, relax, Abu Bakr isn’t going anywhere. It’s for breast cancer, so it’s for Khushbakht. 😈#Darenijaat pic.twitter.com/CoMuCJPXFr
— Justmythoughts (@ShaheerAdil2000) November 13, 2026
تاہم قسط کا اختتام اس وقت غیر متوقع موڑ پر ہوا جب ابوبکر کے گھر سے کینسر کی ادویات برآمد ہوئیں۔ اس انکشاف کے بعد ناظرین میں یہ سوال گردش کرنے لگا کہ آیا ابوبکر خود کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں یا یہ ادویات ان کی والدہ کے لیے ہیں۔ فی الحال ڈرامے میں اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں کون سی سڑکیں آج بند ہوں گی؟
قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ قسط کا آغاز ’سی‘ یعنی کنفیشن (اظہارِ محبت) سے ہوا اور اختتام بھی ’سی‘ یعنی کینسر پر ہوا۔
ایک اور مداح نے ابوبکر کے اظہارِ محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زریاب سے وہ تمام باتیں کہیں جنہیں سننے کی اسے ضرورت تھی۔ دوسری جانب بعض صارفین نے کہانی میں اچانک آنے والے المیہ موڑ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے درخواست کی کہ زریاب اور ابوبکر کی محبت کی کہانی کو المیہ نہ بنایا جائے۔
کچھ ناظرین کا خیال ہے کہ کینسر کی ادویات ابوبکر کی والدہ کے استعمال کے لیے ہو سکتی ہیں، کیونکہ ڈرامے کی ابتدائی اقساط میں بھی ان کی بیماری کا اشارہ دیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی صورت حال آئندہ اقساط ہی میں واضح ہو سکے گی۔












ہفتہ 14 نومبر 2026 