صدر اور وزیراعظم کے عالمی یوم برداشت پر پیغامات

Calender Icon پیر 16 نومبر 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ برداشت کے موقع پر اپنے پیغامات دے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسلام ہمدردی، انصاف اور انسانی وقار کے احترام کا درس دیتا ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر اور قانون کے مساوی تحفظ کے حق دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آن لائن سرگرمیوں میں بھی اسی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے، غیر محتاط الزام تراشی یا نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلیے خطرہ بن سکتا ہے۔

عوامی اداروں کو امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کے خلاف سختی سے کارروائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اختلافات کے باوجود دوسروں کےعقائد، نظریات کے احترام کا جذبہ برداشت کا اصل مفہوم ہے۔

مزید پڑھیں:

اسلامی تعلیمات صبر و برداشت، ہمدردی، عدل و انصاف اور احترامِ انسانیت کیلیے مشعل راہ ہیں، علمائے کرام، اساتذہ، ذرائع ابلاغ بالخصوص نوجوان تعصب کو مسترد کریں۔